Free delivery on orders over Rs. 5,000 (Karachi only for now)Cash on Delivery — KarachiWhatsApp: 0313-2770017Mon–Sat, 9am–6pmFree delivery on orders over Rs. 5,000 (Karachi only for now)Cash on Delivery — KarachiWhatsApp: 0313-2770017Mon–Sat, 9am–6pm
Yadon Ki Baraat

Yadon Ki Baraat

Josh Malihabadi
Free Delivery on orders over Rs. 5,000 (KARACHI ONLY FOR NOW)
Delivery Rs. 350 in Karachi · Rs. 500 other cities
Cash on Delivery in Karachi · other cities pay before dispatch
Delivery in 1–7 business days
Selected version: Original · New
Rs. 3,450
Share this book:

Description

یادوں کی برات ایک عظیم شاعر کی آپ بیتی اور ایک تاریخ ساز عہد کی تہذیبی زندگی کا دلکش مرقع ہے۔ اس مرقعے میں آپ کو وادیٔ گنگ و جمن اور سرزمین دکن کے قدیم و جدید معاشرے کی خوشنما جھلکیاں نظر آئیں گی۔ مصنف نے اپنے ایام طفلی و جوانی کے خوش حال طبقوں کی سماجی قدروں پر، ان طبقوں کے سوچنے اور محسوس کرنے کے انداز پر، ان کے عقیدوں اور وہموں پر، ان کے شوق اور مشغلوں پر، ان کے تیوہاروں اور تقریبوں پر، ان کے رہن سہن اور رسوم و رواج پر روزمرّہ کے واقعات کے حوالے سے بڑے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ یادوں کی برات جوشؔ ملیح آبادی کے ستر سال کے تجربوں اور مشاہدوں کی برات ہے۔ اس برات میں فکرونشاط کی شہنائیاں بجتی ہیں۔ جنون و حکمت کے زمزمے گونجتے ہیں۔ رامش و رنگ کی محفلیں سجتی ہیں۔ لالہ رُخوں کے لب و عارض کی دل نشیں حکایتیں بیان ہوتی ہیں۔ یارانِ میکدہ کی محبتوں اور بے مہریوں کے قصے سنائے جاتے ہیں اور اربابِ ثروت و سیاست کی تنگ حوصلگیوں کے تذکرے چھڑتے ہیں۔ شاعرِ امروز و فردا کی یادوں کا یہ قافلہ کبھی کہکشاں سے ہو کر گذرتا ہے اور کبھی بحرِ ظلمات سے، لیکن مسرت کی خیرہ سامانیوں سے اُن کے ایمان و یقین میں کوئی فرق نہیں آتا اور نہ طوفانِ حوادث کی تیرگیوں سے اُن کے پائے صداقت ڈگمگاتے ہیں۔ اُن کا کاروانِ حیات خرد کی مشعل لیے اور انسان دوستی کے رجز پڑھتا آگے بڑھتا جاتا ہے۔ (ڈاکٹر ہلال نقوی)

Book Details

LanguageUrdu
AuthorJosh Malihabadi

More in Prose

Other titles in the same section

💬 Chat with us!